سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومتِ پنجاب نے سرکاری ملازمین اور اعلیٰ حکام کی تنخواہوں میں کٹوتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف سطحوں پر نمایاں کمی کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کی دو روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی، اور یہ رقم وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں منتقل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹریز کی دو ماہ کی مکمل تنخواہ ضبط کی جائے گی، جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لیے 25 فیصد کمی کی جائے گی۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے کفایت شعاری اور وسائل کے مؤثر استعمال کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ ڈویژن بھی ایندھن کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کا اعلان کر چکا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تنخواہوں پر سلیب کے حساب سے کٹوتی کی تفصیل بھی دی گئی ہے، جس کے مطابق 3 سے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 5 فیصد، 10 سے 20 لاکھ پر 15 فیصد، 20 سے 30 لاکھ پر 25 فیصد، جبکہ 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں پر 30 فیصد تک کٹوتی لاگو ہوگی۔ مزید یہ کہ سرکاری و نجی کمپنیوں کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندوں کی فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، اور یہ تمام رقم “وزیر اعظم آسٹیریٹی فنڈ 2026” میں جمع کروائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close