عیدالفطر کے موقع پر سندھ حکومت نے قیدیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے سزاؤں میں 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق یہ رعایت مخصوص کیٹیگریز کے قیدیوں کو دی جائے گی، تاہم سنگین جرائم میں ملوث افراد اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات، قتل کے مجرموں، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کو اس رعایت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اسی طرح عمر قید کے قیدیوں کے لیے کم از کم 15 سال کی لازمی سزا میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






