پاکستان میں قومی سائبر سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت اہم سرکاری اداروں کو مرکزی سائبر سیکیورٹی نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
نیشنل سرٹ کی دستاویز کے مطابق نیشنل سیکیورٹی آپریشنز سنٹر کے ساتھ مختلف وزارتوں کے انضمام کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق وزارت خارجہ، کابینہ ڈویژن، نیپرا اور این ٹی ڈی سی کو مرکزی سائبر سیکیورٹی نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
نئے نظام کے تحت سائبر خطرات کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہو سکے گی جبکہ کسی بھی خطرے پر فوری ردعمل کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید شعبہ جاتی سرٹس اور تنظیمی سیکیورٹی آپریشنز سنٹرز کو بھی اس نظام میں شامل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ قومی سطح پر سائبر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






