ملک کے 16 سے زائد شہروں میں فائیو جی سروسز کا آغاز

پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، موبائل نیٹ ورک کمپنی زونگ نے ملک کے 16 سے زائد شہروں میں فائیو جی سروسز کا کمرشل آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق 2026 کے دوران ایک ہزار سے زائد فائیو جی سائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ سروس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جا سکے۔

زونگ حکام کا کہنا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ ٹرائلز کے دوران 1.4 جی بی پی ایس سے زائد رفتار حاصل کی گئی۔

فائیو جی سروسز سے آن لائن گیمنگ، الٹرا ایچ ڈی اسٹریمنگ اور جدید ڈیجیٹل سروسز کو فروغ ملے گا، جبکہ یہ ٹیکنالوجی صنعتی اور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسے ملک کی ٹیکنالوجی، زراعت اور صنعت کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close