ریلوے پر رعایتی سفر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر آگئی

پاکستان ریلوے نے مالی دباؤ اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر رعایتی پالیسی کو یکساں بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رعایتوں کی زیادہ سے زیادہ حد 50 فیصد مقرر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ صحافیوں کو دی جانے والی رعایت جو پہلے 80 فیصد تک تھی، اب کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی ہے اور یہ سہولت سال میں 10 سنگل سفروں تک محدود ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ رعایت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر دستیاب ہوگی، تاہم گرین لائن، پاک بزنس، شاہ حسین ایکسپریس اور آؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

مزید برآں صحافیوں کے شریک حیات کو دی جانے والی 50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد رعایتوں کے نظام کو شفاف اور یکساں بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close