مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے باقاعدہ اعلان کے باوجود ضلع باجوڑ، خیبر اور مردان میں کل عید کے اعلانات کر دیئے گئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر نہ آنے کے باقاعدہ اعلان کے باوجود ضلع باجوڑ کی مختلف مساجد سے کل بروز جمعہ عیدالفطر منانے کے اعلان کئے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے مختلف علاقوں میں مساجد کے لاؤڈ سپیکرز پر کل بروز جمعہ 20مارچ کو عید الفطر منانے کے اعلانات کئے گئے جس کے بعد مقامی سطح پر کل عید منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں خیبر میں اعلان میں کیا گیا ہے کہ خیبر باڑہ برقمبرخیل امن چوک ڈاکٹر جان محمد کلی مسجد میں کل عیدالفطر کا نماز 7:00 ادا کی جائے گی۔
مقامی کمیٹی نے مردان میں کل عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا، کمیٹی کا کہناتھا کہ ضلع مردان کو مختلف اطراف سے چاند نظر آنے کی 17 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
کل بمورخہ 20 مارچ 2026ء بروز جمعة المبارک کوعیدالفطر ”یکم شوال المکرم“ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






