پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں شوال کی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتے کو ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے امکانات کم تھے، نئے چاند کی پیدائش صبح 6 بجکر 28 منٹ پر ہوئی ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی۔
انسانی آنکھ سے رویت کے لیے کم از کم 20 گھنٹے عمر ضروری ہے۔
اس حوالے سے سپارکو کی ایک اور پیشگوئی سامنے آئی تھی۔ ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس سپارکو غلام مصطفیٰ لغاری نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکی ہے۔
سپارکو ڈویژنل ہیڈ نے بتایا تھا کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی تاہم افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






