سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا ہے یہ بات قابلِ غور ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ویزا دینے سے انکار اور اس کے بجائے درخواست گزاروں کو نائیکوپ کارڈ پر سفر کرنے کی تجویز دینا کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔
اپنے ایکس بیان میں وفاقی وزیر عطا تارڑ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس فیصلے کے پیچھے اصل وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ نائیکوپ کے ذریعے سفر کی صورت میں برطانوی قونصلر تحفظ حاصل نہیں ہوگا، جو عام طور پر ویزا پر سفر کرنے والوں کو دستیاب ہوتا ہے۔اگر یہ عمران خان کے بچے نائیکوپ کے تحت پاکستان داخل ہوتے ہیں تو انہیں ممکنہ طور پر گرفتاری یا دیگر قانونی کارروائیوں کی صورت میں کسی بین الاقوامی سفارتی تحفظ سے محروم رکھا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






