لورالائی میں ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان روڈ کے علاقے شبوزئی میں پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والا ٹرک کار سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






