کیا پیٹرول بھی سستا ہوگا؟ عالمی منڈی سے اہم خبر

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں 3 فیصد تک نیچے آگئی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 93.31 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ لندن برینٹ آئل 1.60 فیصد سستا ہو کر 101.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق حکومت اور کردش اتھارٹی کے درمیان تیل کی برآمدات سے متعلق معاہدہ طے پانے کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

علاوہ ازیں امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی اطلاعات نے بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close