ایران کشیدگی، پاکستان سے پروازیں 50 فیصد کم ہوگئیں

گیلپ کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران جنگ کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں میں تقریباً 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز میں انٹرنیشنل ڈیپارچر 1127 سے کم ہو کر 572 رہ گئے، جس سے ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا دھچکا پہنچا اور فضائی سرگرمی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

ایران اور خلیجی فضائی حدود کی بندش کے باعث متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی روٹس تبدیل اور پروازوں کی فریکوئنسی کم کر دی گئی ہے، مشرق وسطیٰ روٹس پر انحصار کے باعث پاکستان زیادہ متاثر ہوا۔

سروے میں بتایا گیا کہ دبئی سمیت خلیجی روٹس پر سفری سرگرمی میں واضح کمی آئی ہے جبکہ سعودی عرب کے لیے پروازوں کا تناسب بڑھ گیا ہے، غیر ضروری سفر میں کمی جبکہ مذہبی اور ضروری سفر جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close