کیا عید سے پہلے تیز ترین انٹرنیٹ ملے گا؟ فائیو جی سروس کے آغاز کی تیاریاں مکمل

عیدالفطر سے قبل ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پی ٹی اے نے 5G لائسنسز کے اجرا کا عمل حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق 5G اسپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران لائسنس جاری کیے جائیں گے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے لائسنس کے حصول کے لیے 15 ارب ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کرا دی ہے۔

لائسنس ملنے کے بعد کمپنیوں کی جانب سے اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فوری طور پر 5G سروس شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close