بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں بجلی صارفین کے لیے ایک اور ممکنہ مہنگائی کی خبر سامنے آگئی ہے، فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس میں فیول لاگت میں اضافے کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق فروری میں 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی ریفرنس قیمت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ اصل پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے اور حتمی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ تک ریکارڈ کی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق اس درخواست پر 31 مارچ کو سماعت ہوگی جس کے بعد قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اگر اضافہ منظور ہو گیا تو اس کا براہ راست اثر ملک بھر کے صارفین پر پڑے گا اور مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close