شناختی کارڈ کے حصول کو آسان بنانے کے لیے نئی سہولت متعارف

اسلام آباد میں پاکستانی شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ کے حصول کو آسان بنانے کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے شناختی کارڈ بنوانا لازم ہے، تاہم ضروری دستاویزات کی کمی کے باعث ہزاروں شہری اس سہولت سے محروم تھے۔

نادرا کے مطابق کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ کی عدم دستیابی ایک بڑی رکاوٹ تھی، جس کے باعث کئی افراد شناختی کارڈ حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 98.3 فیصد بالغ افراد کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 1.7 فیصد افراد اب بھی اس عمل سے باہر ہیں، جن میں خواتین اور دور دراز علاقوں کے رہائشی شامل ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لیے نادرا نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر 2026 تک ایسے افراد متبادل تصدیقی طریقہ کار اور خاندان کے رجسٹرڈ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close