وہ مسلمان ملک جہاں جمعرات کو عیدالفطر منائی جائیگی

افغانستان میں 18مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد افغانستان میں جمعرات کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے تصدیق کی کہ مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جنہیں قابلِ اعتبار قرار دیا گیا۔

حکام کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے چاند دیکھنے کی گواہی دی، جس کی بنیاد پر عیدالفطر کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close