حکومت نے مراعات پر پابندی کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سمیت دیگر تمام ادائیگیاں روک دیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی خصوصی ہدایت پر اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین کو الاؤنسز سمیت ہر قسم کی ادائیگیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اے جی پی آر کی طرف سے اس وقت صرف تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل ہی جاری رکھا گیا ہے۔
ذرئع کا مزید کہنا ہے کہ یہ سخت اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔
حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ بینچ مارک کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں تاحال معطل رکھی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






