پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان غیرضروری قرار دے کر مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا 17 مارچ کا بیان بے بنیاد اور غیر ضروری قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا بیان کھلی منافقت اور دوغلے پن کا مظہر ہے، بھارت خود افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث رہا ہے۔

بھارت کا بیان تاریخ اور خطے میں تخریب کردار چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت میں اسلامو فوبیا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھکے چھپے نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا دیگر ممالک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو مسلسل دبا رہا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام نہ کرنا قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرے، بھارت، پاکستان کی کامیاب انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر بے جا تنقید بند کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close