سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے آئی ایم ایف کی مزید شرائط عائد

سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے آئی ایم ایف نےمزید شرائط عائد کردیں.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت مزید سخت نگرانی کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے جدید نظام متعارف کرانے اورڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے، آئی ایم ایف نے رسک بیسڈ آڈٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دے دی ہے۔
آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزید شرائط عائد کرتے ہوئےعملی نتائج دکھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایف بی آر نے بھی فیکٹریوں اور دکانوں کی کاروباری سیلز کو آن لائن رپورٹ کرنا لازمی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،حکام ایف بی آر کے مطابق اس وقت صرف ایک تہائی کاروبار مکمل ڈیٹا فراہم کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close