ہنڈا سی ڈی 70اور سی جی 125قسطوں پر خریدیں، خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکلوں کی مقبولیت برقرار ہے اور بڑھتی مہنگائی کے باوجود ان کی مانگ میں کمی نہیں آئی۔ خریداروں کی سہولت کے لیے کمپنی نے “اسٹیپ بائی اسٹیپ” کے نام سے نیا بلاسود اقساطی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت صارفین Honda CD 70، Honda CG 125 اور Honda CB150F جیسے ماڈلز آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ CD 70 کی قیمت 1,59,900 روپے ہے جس کی ماہانہ قسط تقریباً 26,650 روپے بنتی ہے، جبکہ CG 125 کی قیمت 2,38,500 روپے اور قسط تقریباً 39,750 روپے ہے۔ اسی طرح CB150F کی قیمت 4,69,900 روپے ہے اور اس کی ماہانہ قسط تقریباً 76,650 روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو ایک ساتھ مکمل ادائیگی نہیں کر سکتے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو بینک الفلاح کے ذریعے درخواست دینا ہوگی، جبکہ ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس اور ٹیکس بھی ادا کرنا ہوں گے۔

ہونڈا کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور موٹر سائیکلوں کی فراہمی پہلے درخواست دینے والوں کو ترجیحی بنیاد پر کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close