اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم شروع کر دی ہے تاکہ شہری باآسانی تازہ نوٹ حاصل کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ فراہم کر دیے گئے ہیں، جہاں سے شہری اپنی ضرورت کے مطابق نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے شہری اپنے قریبی بینک برانچ سے رجوع کر سکتے ہیں، جبکہ بعض اے ٹی ایمز سے بھی نئے نوٹ نکالنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے، اور تمام پاکستانی شہری اس کے اہل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے قریب طلب بڑھنے سے نوٹوں کی قلت ہو سکتی ہے، اس لیے شہری جلد از جلد نوٹ حاصل کر لیں۔
دوسری جانب بازاروں میں بعض افراد نئے نوٹ زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں، تاہم اسٹیٹ بینک اس صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






