لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جہاں فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایف آئی اے کی جانب سے ایل پی جی جہاز پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی مداخلت جاری رہی تو امپورٹرز مزید جہاز نہیں منگوائیں گے، جس سے سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں پہلے ہی گیس کی قلت ہے جبکہ 14 مارچ سے ایل این جی کی آمد بھی بند ہے، ایسی صورتحال میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو رمضان میں غریب کا چولہا جلانا مشکل ہو جائے گا، اور وزیراعظم شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
رمضان میں چولہے بجھنے کا خدشہ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






