افغانوں کی طویل مہمان نوازی پاکستان کی سب سے بڑی غلطی قرار

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنی 78 سالہ تاریخ میں پاکستان نے کئی غلطیاں کی ہیں، تاہم افغانوں کی طویل مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی اور اس پر اللہ سے معافی مانگتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اسپتال پر حملے کا دعویٰ ان عناصر کی طرف سے کیا جا رہا ہے جو خود مسجدوں پر حملے کرواتے، نمازیوں کو نشانہ بناتے اور عام شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور ریاست پر حملوں میں ملوث وہی لوگ ہیں جنہیں پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے پناہ دیتا رہا، تاہم انہوں نے اپنے وعدوں کا احترام نہیں کیا اور مالی مطالبات بھی سامنے آئے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف افغانوں کو پناہ دی بلکہ ایک سپر پاور کے ساتھ بھی ٹکرایا اور تین نسلوں تک مہمان نوازی کی، تاہم یہ فیصلہ ایک بڑی غلطی ثابت ہوا جس پر معافی مانگی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close