پی آئی اے کی فروخت کی گئی پراپرٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں

قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فروخت کی گئی پراپرٹیز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کی مجموعی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ حکومتِ پاکستان اور عارف حبیب گروپ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پی آئی اے کی کل 11 قیمتی پراپرٹیز کی منتقلی کی گئی ہے، جس میں عارف حبیب گروپ 75 فیصد مالک بنے گا۔

معاہدہ 29 جنوری کو حتمی شکل اختیار کر گیا تھا اور عارف حبیب کنسورشیم معاہدے کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر تمام قانونی اور مالی معاملات مکمل کرنے کا پابند ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کل 12 ارب روپے مالیت میں سے 7 پراپرٹیز بیرون ملک واقع ہیں۔ ان میں نئی دہلی اور ممبئی کی دو پراپرٹیز شامل ہیں، جن کی مالیت بالترتیب 12 کروڑ 19 لاکھ اور 11 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔ نیویارک میں پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو 19 لاکھ 35 ہزار ڈالر، جبکہ ایمسٹرڈیم میں تین پراپرٹیز کی کل مالیت 34 لاکھ 35 ہزار یورو ہے۔

پی آئی اے کی 11 پراپرٹیز میں سے 4 پاکستان میں واقع ہیں۔ ازبکستان میں ایک پراپرٹی کی ویلیو 4 ارب روپے کے مساوی ہے۔ مقامی پراپرٹیز کی مالیت بھی قابل ذکر ہے: چار پراپرٹیز کی کل ویلیو 11 ارب 40 کروڑ روپے، جبکہ پشاور سیلز آفس بلڈنگ کی مالیت 5 ارب 56 کروڑ روپے ہے۔

دیگر مقامی پراپرٹیز میں راولپنڈی مال روڈ کی جائیداد 2.54 ارب روپے، اسلام آباد بلیو ایریا سیلز آفس 2.67 ارب روپے، اور کوئٹہ کی پراپرٹی کی مالیت 91 کروڑ 57 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

یہ معاہدہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو حتمی شکل دینے میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے تحت قومی ایئر لائن کی جائداد کا بہتر انتظام اور سرمایہ کاری ممکن ہو سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close