خبردار !!!30 جون سے قبل شناختی کارڈز کی تجدید کروا ئیں ورنہ ۔۔۔۔۔؟ نادرا کا انتباہ جاری

نادرا نے ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام شہری جن کے قومی شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے، اپنی شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید کریں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بعد میں ممکنہ اضافی فیس یا جرمانے سے بچانا ہے۔

نادرا نے واضح کیا کہ نہ صرف ختم شدہ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد بلکہ وہ بچے جن کا ب فارم ابھی تک بنوایا نہیں گیا، بھی جلد از جلد ب فارم حاصل کریں تاکہ وہ شناختی کارڈ میں تبدیل کروا سکیں۔ تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ اقدامات 30 جون 2026 تک مکمل کر لیں۔

یہ انتباہ نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 30(1)(e) کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت نادرا ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close