اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے ماہرینِ علمِ نجوم کی مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ نجوم سامعہ خان نے کہا کہ موجودہ ستاروں کی گردش 23 اپریل تک عمران خان کے حق میں دکھائی دیتی ہے۔ ان کے مطابق اگر اس عرصے میں کوئی مثبت پیش رفت ہوئی تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے، تاہم یہ کسی نہ کسی ڈیل کے تحت ہی ممکن نظر آتی ہے۔
سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اگر اس مدت کے دوران رہائی ممکن نہ ہو سکی تو اس کے بعد فوری طور پر کوئی واضح وقت بتانا مشکل ہوگا۔ ان کے مطابق 23 اپریل تک کا عرصہ اہم ہے اور اس دوران کوشش کی جائے تو حالات سازگار ہو سکتے ہیں۔
اسی پروگرام میں شریک ایک اور ماہرِ نجوم آغا بہشتی نے بھی عمران خان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ایسے بنتے دکھائی دے رہے ہیں جو ان کی آزادی کے لیے سازگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
آغا بہشتی کے مطابق 11 مئی سے 26 مئی کے درمیان عمران خان کی رہائی کے امکانات واضح دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً ایران، افغانستان اور خلیجی ممالک سے جڑے حالات پاکستان میں سیاسی اتحاد کی ضرورت پیدا کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں عمران خان کی رہائی کا امکان بھی بڑھ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






