ٹرین خوفناک حادثے کا شکار

شالیمار ایکسپریس کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس بھی محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری۔ یہ واقعہ ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور کے قریب پیش آیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے انجن کے ڈی ریل ہونے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close