پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ اوگرا کی جانب سے اس کی سرکاری قیمت 219 روپے 68 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کوئٹہ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وہاں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 260 روپے سے بڑھ کر 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی فروخت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے باعث گھریلو اور تجارتی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






