افسوس ناک واقعہ، 8 خواتین جاں بحق متعدد زخمی

رحیم یار خان کے علاقے چک 125 پی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک دکان کی چھت اچانک گرنے سے کم از کم 8 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق متاثرہ خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے لیے وہاں جمع ہوئی تھیں کہ اسی دوران دکان کی چھت منہدم ہوگئی۔ شیخ زید اسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر سلیم کے مطابق اب تک 30 سے زائد زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close