خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ صوبے میں نان ایمپلائی ریلیٹڈ اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ یہ کمی یکم اپریل سے 30 جون تک تین ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری محکموں، نیم سرکاری اداروں اور خودمختار اداروں میں تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں بیس فیصد کمی کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کمی کو سختی سے نافذ کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






