ایف آئی اے اِن ایکشن، بیرون ملک سے آنیوالے متعدد پاکستانی ائیرپورٹ پر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث متعدد مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر راشد کے پاسپورٹ سے کئی صفحات غائب تھے، جبکہ ترکیہ سے آنے والا عاطف رحمان 8 ماہ تک وہاں غیر قانونی طور پر مقیم رہا۔ اس کے علاوہ تین ایسے مسافروں کو بھی حراست میں لیا گیا جو ایران کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جرمنی سے پہنچنے والے مسافر عمیر خان نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے ایران اور ترکیہ کے زمینی راستوں سے یورپ میں داخلے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close