نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کرنیوالے اداروں کو سخت وارننگ دیدی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول کرنے سے انکار کرنے والے اداروں کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔

نادرا کے مطابق ڈیجیٹل کارڈ قانونی طور پر اصل کارڈ کے برابر ہے، لیکن اس کے باوجود کئی دفاتر میں فوٹو کاپیوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ نادرا ریگولیشن 9 اور 10 کے تحت ڈیجیٹل شناخت کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے اور اسے شناخت کا مستند ثبوت مانا گیا ہے۔ یہ اقدام شہریوں کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور کاغذات کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تمام سرکاری، مالیاتی اور ٹیلی کام اداروں کو ان احکامات پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری نادرا کے پورٹل پر رجوع کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close