وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بڑا سرپرائز، مہنگائی کے طوفان میں عوام کے لیے خوشخبری

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹرانس پشاور کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی گرانی کے پیش نظر کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی تھی جسے انہوں نے نامظور کر دیا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں ہے، اسی لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بسوں کے کرائے بڑھانے کی تجویز کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close