عید کب ہو گی؟ چاند کی پیدائش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کی پیدائش کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، مگر اسی دن چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اور غروب آفتاب تک اس کی عمر صرف 12 گھنٹے ہوگی۔ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند تب نظر آتا ہے جب اس کی عمر 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو، اس لیے عام آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہے۔

انجم نذیر نے مزید کہا کہ اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کے امکانات ہیں، اور پہلی شوال یعنی عید متوقع طور پر 21 مارچ ہفتے کو ہوگی، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close