سندھ میں20ہزار لیپ ٹاپ دیں گے: گورنر سندھ نہال ہاشمی

کراچی (پی این آئی) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری اورخلوص سے خدمت کی جائے تو نوازشریف جیسا نتیجہ نکلتا ہے ، سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہناتھا کہ وفاق کے ادارے فعال ہونگے مریم نواز کے نقشہ قدم پر چلیں گے، سیاسی مسائل کو مل کر حل کریں گے،شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی جدوجہد سے پاکستان معروض وجودمیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جو مواقع ملے ہیں وہ بانی پاکستان کی وجہ سے ملے ہیں، بہت عرصے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں،ہم ان کوپہلےبھی مناتےرہےہیں ، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منالیں گے،جب میں پہنچاتووہ راشن وغیرہ سب پہلے ہی سمیٹ چکے تھے،سندھ میں20ہزار لیپ ٹاپ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close