آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے عیدالفطر کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
وائس چیئرمین پی پی ڈی اے طارق حسن نے کہا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں تیل مہنگا کیا، 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی گئی اور انہوں نے سوال اٹھایا کہ باقی کے 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ انہوں نے 55 روپے اضافے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
طارق حسن نے کہا کہ ڈیلرز کا مارجن 2 سال قبل بڑھانے کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب تک نہیں بڑھایا گیا۔ 55 روپے فی لیٹر تیل مہنگا ہونے سے تیل خریدنے کی ان کی لاگت بڑھ گئی ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں اور ان کا مارجن نہ بڑھایا گیا تو وہ 26 مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






