حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق پاسپورٹ دفاتر اب ہفتے میں صرف چار دن یعنی پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔ تاہم 24 گھنٹے کام کرنے والے ریجنل پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد آسان خدمت سینٹر کا شفٹ سسٹم بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 16 سے 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ سرکاری افسران کے فیول الاؤنس میں بھی کمی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






