شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان برقرار ہے جہاں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے ۔
قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ گھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ باورچی خانے کے اخراجات پہلے ہی بہت زیادہ ہو چکے ہیں اور گھی و آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کی قوت خرید کو متاثر کر رہا ہے ۔
صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھی اور آئل کی بڑھتی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






