موبائل پیکجز مہنگے کرنے پرپی ٹی اے کا بڑاقدم

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل پیکجز کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے پر روک لگا دی ہے۔ صارفین کی شکایات کے بعد پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ اب نئے پیکجز متعارف کرانے یا موجودہ پیکجز کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے پی ٹی اے سے پیشگی منظوری لیں ۔

‘موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025’ کے تحت اب موبائل پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ بنیادوں پر نہیں بلکہ صرف سہ ماہی (ہر تین ماہ بعد) کیا جا سکے گا ۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دی جا سکے گی ۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ اقدام صارفین کو بار بار ٹیرف میں اضافے سے تحفظ فراہم کرنے اور ٹیلی کام سیکٹر میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close