پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب ری گیسفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 19 سے 22 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 2.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔ روپوں میں یہ اضافہ 622 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ سوئی سدرن کے صارفین پر یہ اضافہ 634 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے پڑے گا۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں یہ نمایاں اضافہ درآمدی ایل این جی کی کم مقدار، ٹرمینل چارجز میں اضافے اور درآمدی قیمتوں میں معمولی اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






