9مئی کیس، تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کو 9 مئی سے متعلق کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق کلیم اللہ خان اس مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت پہلے ہی انہیں اشتہاری قرار دے چکی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد کلیم اللہ خان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایم پی اے کی گرفتاری سے قبل پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے باقاعدہ اجازت بھی حاصل کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close