اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔
نیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ لہٰذا سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں ماہ 11 مارچ کو ان درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ تاہم نیب کی اس نئی درخواست کے بعد سماعت میں مزید پیچیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






