سندھ حکومت نے توانائی بچت کے اقدامات کے تحت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے اسپرنگ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمۂ اسکول اور کالج ایجوکیشن کے مطابق 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ اس دوران شیڈول امتحانات اور موک ٹیسٹ مقررہ وقت پر جاری رہیں گے اور تعطیلات کا امتحانی عمل پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ کالجز میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ضرورت کے مطابق آن لائن کلاسز کا انتظام کیا جائے گا۔ محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا کہ تعطیلات کا اطلاق صرف کلاسز پر ہوگا، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاکہ تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






