پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا یا نہیں ؟اوگرا کی جانب سےاہم خبر

ترجمان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان اوگرا نے واضح کیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے اضافے کی کوئی سمری وزیراعظم آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close