شرح سود میں اضافہ یا کمی ،سٹیٹ بینک کا کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے مطابق اہم معاشی اعداد و شمار کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close