عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6500 روپے کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 5573 روپے کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 65 ڈالر کمی سے 5 ہزار 106 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






