پروازیں منسوخ

کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 102 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ اور کویت سمیت مختلف مقامات کے لیے 44 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی اور دوحہ جانے والی 8 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت اور بحرین کے لیے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

دیگر شہروں میں پشاور ایئرپورٹ سے 16، ملتان ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ سے 4 اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، ایئر عربیہ اور پی آئی اے سمیت مختلف بین الاقوامی ایئرلائنز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 1148 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close