جڑانوالہ کے علاقے شہر آنا کے قریب ڈمپر اور کوسٹر کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کوسٹر میں سوار متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ڈمپر میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب اس سے قبل کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بھی ایک تیز رفتار ڈمپر نے دو شہریوں کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں کے جمع ہونے پر ڈرائیور ڈمپر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






