خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پانچ مختلف جھڑپوں میں یہ دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسی طرح خیبر اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے مزید 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان سرحد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل متحرک ہیں اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن “عزم استحکام” پوری رفتار سے جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






