جیٹ فیول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، مسافروں کے لیے بڑا جھٹکا

کراچی: حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر لائنز کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 342 روپے 37 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں تقریباً 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس بڑے اضافے کے باعث ایئر لائنز کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے کے بعد فضائی ٹکٹوں کی قیمت میں تقریباً 5 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس کا براہِ راست اثر مسافروں پر پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close