چکن اور انڈے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، اب قیمت کیا ؟ جانئے

لاہور: شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چکن اور انڈے کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چکن کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چکن 497 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ زندہ فارم چکن کی قیمت 315 روپے، تھوک چکن 329 روپے اور پرچون قیمت 343 روپے فی کلو رہی۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ایک درجن انڈے 200 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ پیٹی (ڈبہ) کی قیمت 5 ہزار 880 روپے رہی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، لہٰذا صارفین کو خریداری میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close